Saturday 6 July 2019

روحانیات

امتحان میں کامیابی کے لیے

ہر  طالب علم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ       ا متحان میں اچھے نمبروں میں      کامیابی       حاصل کر ے اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرے ۔ اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے طلباء و طالبات دن رات انتھک محنت کرتے ہیں۔  امتحان میں اعلیٰ پوزیشنز کے حصول کا بنیادی اور اہم جزو محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرنا ہے۔ اگر کسی طالب علم کو محنت کے بعد امتحان کے نتیجہ کے بارے میں تشویش ہو تو وہ  نیچے دیے گئے عمل کو بتائے گئے طریقہ کے مطابق کرے۔  انشاء اللہ تعالیٰ نتیجہ حسب مراد نکلے گا۔
عمل

 یَا حَسِیْبُ
طریقہ
یَا حَسِیْبُ
  گیارہ ہزار بار روزانہ  تین روز تک باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک نشست  میں پڑھیں۔ جب عمل کرنے کے لیے بیٹھیں تو درمیان میں اٹھنا نہیں ہے۔ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار ضرور پڑھیں۔


بری عادات سے نجات کے لیے
اگرکسی شخص کا  کوئی رشتہ دار، عزیز،  بیٹا،  بیٹی یا بھائی بہن کسی بری عادت جیسا کہ جوا،  سٹہ،  زنا،شراب نوشی، 
چوری،  نشہ وغیرہ  اسی طرح کسی سے ناجائز تعلقات وغیرہ میں مبتلا ہو جائے۔  اور عادات بد سے پیچھا  چھڑانے  کے لیے مندرجہ ذیل اسماء  الٰہی زعفران سے طشتری پر لکھ کرپانی سے دھو کر مسلسل گیارہ دن تک  پلایا جائے تو مریض کو ان بری عادات سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ اسماء  الٰہی  یہ  ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا علیم،   یاکریم،    یاحسیب،   یارقیب،
یاواسع،   یاحفیظ،  یارشید،   یارقیب،
                                                  یاحافظ                                                                    


جادو کو ختم کرنے کا مجرب اور آسان نقش
ہمارے معاشرہ میں ایک عام بیماری موجود ہے جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔  وہ بیماری جادو کرنا کرانا ہے۔ ہم سب یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ قبیح عمل ہمارے دین اسلام میں حرام ہے اس قبیح عمل میں ملوث ہیں جو ہمارے لیے اتنہائی شرم کی بات ہے۔ ہم اخلاقی طور پر اتنے گر چکے ہیں کہ ہم کسی کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے اور اس پر جادو کروانا شروع کردیتے ہیں۔ اگر کسی شخص کے دشمن نے اس پر جادو کروا دیا ہو تو اس کو ختم کرنے کے لیے بندہ  ایک مجرب نقش پیش خدمت کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔ اس نقش کو بعد نماز فجر باوضو  زعفران سے لکھے اور مریض کو سات دن پلائے جائے۔ سات تعویز لکھنے ہیں اور ہر روز ایک تعویز پلانا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض سات دن میں صحت یاب ہو جائے گا۔ اگر کچھ کثر رہ جائے تو سات دن مزید عمل کو دہرایا جائے۔




تسخیر عام کا مجرب اور آسان نقش
اس دنیا میں تقریباً  ہر شخص  تسخیرعام کے عمل یا نقش کا متلاشی ہے۔ اور ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جہاں بھی جائے لوگ اس کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں  اور اس  کا  کام  اس  کی منشاء کے مطابق کر دیں۔ اس مقصد کے لیے میں آپ کی خدمت میں ایک خاص اور مجرب نقش پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا   چاہتا   ہوں۔ اس نقش کو جمعہ کے دن کسی اچھی ساعت  میں زعفران کی سیاہی سے لکھ کر اپنے بازو میں باندھ لیں۔ آپ جہاں کہیں بھی جائیں گےہر کوئی آپ سے  محبت سے  پیش آئے گا اور آپ کا جو کام بھی ہوگا کرے گا ۔ مجرب ہے۔ اس کام میں ایک اہم بات کا خیال رکھیں کہ مخلوق خدا کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آئیں اور کبھی بھی غرور اور تکبر کو پاس نہ آنے دیں بلکہ زندگی انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ گذاریں۔ 




گمشدہ کی واپسی اور بازیابی کے لیے
اگر کسی شخص کا کوئی عزیز رشتہ دار یا کوئی بھی گم ہو جائے تو اس کے گھر والوں خاص طور اس کے والدین پر جو گزرتی ہے اور جس کرب اور دکھ سے گزرتے ہیں وہ والدین ہی جانتے ہیں۔ اگر کسی کا عزیز ، رشتہ دار گم ہو گیا ہو تو اس  کی واپسی اور بازیابی کے لیے مندرجہ ذیل نقش لکھیں اور نقش کے نیچے گم شدہ کا نام اوراس کی والدہ کا نام لکھیں اور پھر اس نقش کو موم جامہ کر کے کسی درخت کے ساتھ باندھ دیں۔ گم شدہ سات دن میں واپس آجائے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔ مجرب نقش ہے۔ اور اس کی عام اجازت ہے۔



اولاد کے لیے مجرب عمل
آج کل بے اولادی  ایک عام بیماری ہے۔  اکثر جوڑے بے اولادی کا دکھ لے کر اولاد کے حصول کے لیےعلاج کی خاطر جگہ جگہ مارے پھر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے میری دعا کہ اللہ  کسی کو بے اولادی کا دکھ نہ دے۔ کیونکہ اس دکھ کا اندازہ اسی کو  ہے جو اس کرب سے گزرچکا ہے یا گزر رہا ہے۔ آج میں بے اولاد جوڑوں کے لیے ایک مجرب عمل لے کرآیا   ہوں۔ بے  اولاد جوڑے اس پر عمل کریں اللہ تعالیٰ انہیں  اولاد جیسی عظیم نعمت سےنوازے  گا انشاء اللہ تعالیٰ۔ یہ عمل بہت آسان اور مجرب ہے۔
ترکیب
اس نقش کو  باوضولکھ کر اس کمرے کی چھت میں باندھیں جس کمرے میں میاں بیوی سوتے ہوں۔ روزانہ  یاخالق کا ورد کریں۔ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں۔ 
                                 



رد سحر کے لیے انتہائی مجرب اور آزمودہ طلسم
اگر کسی شخص پر کسی دشمن  نے  جادو کردیا  ہو تو  اس طلسم  کو  مشک  ا ور  زعفران  سےاصولی طور پر لکھ کر مسحور کے گلے میں ڈال  دیا جائے تو  اللہ تعالیٰ کے حکم  سے  ہر طرح  کا  سحر اور جادو  دفع  ہو جائے گا۔ ا س  طلسم کی ایک اہم   خاصیت  یہ بھی  ہے کہ جس  کے  گلے  میں  یہ طلسم  ہو  گا  اس  پر کسی بھی قسم    کا   سحر اور جادو  کا   اثر نہیں  کرے  گا انشاء اللہ تعالیٰ۔  یہ طلسم  بہت مجرب اور تجربہ شدہ ہے۔  طلسم  یہ ہے۔


برائے زبان بندی مخالف

اگر کسی شخص کا کوئی  دشمن یا مخالف ہو جس کی بدزبانی ، بدگوئی یا  چغل خوری سے آپ  کو ذہنی یا کسی بھی طرح کی تکلیف پہنچتی ہو اور آپ اس کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل عمل تین بار پڑھ کر دم کرو کیسا ہی مخالف ہو مرعوب ہوجائے گا اورتمہارے سامنے کچھ بھی نہیں چل سکے گی۔
عمل
صُمٌ بُکْمٌ عُمْیٌ فَھُمْ لاَیَرْجِعُوْن خَتَمَ اللہُ عَلیٰ قُلُوْبِھِمْ وَعَلیٰ سَمْعِھِمْ وَعَلیٰ اَبْصَارِھِمْ غِشَاوَۃٌ کھیعص لاَ یَتَکَلَّمُوْنَ حمعسق لاَ یَعْقِلُوْن
طریقہ
تین بار پڑھ کر روبرو ہو کر دم کرو  اور تماشا دیکھو۔کیسا ہی مخالف ہو مرعوب ہوجائے گا اورتمہارے سامنے اس کی کچھ بھی نہیں چل سکے گی۔

چور وغیرہ سے مکان کی حفاظت کے لیے

آج کل چوری کی وبا عام ہے۔  مکان و مال  وغیرہ کی چوروں سے حفاظت کے لیے ایک انتہائی آسان اور آزمودہ عمل قارئین کی نظر کر رہا ہوں۔ آپ بھی اس عمل کو کریں انشاءاللہ تعالیٰ کوئی چور آپکے مال و زر کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
عمل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلِ ادْعُوْاللہَ اَوِدْعُوْا الرَّحْمٰنَ ط اَیَّامَّا تَدْعُوْ ا فَلَہُ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی  ط    
وَلَا  تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِہَا  وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا   ط
طریقہ
رات کو سوتے وقت مندرجہ بالا عمل 3 یا 7 بار پڑھ کر سوئیں انشاءاللہ تعالیٰ چور گھر میں داخل ہی نہیں ہو سکے گا۔ اور اگر داخل ہو بھی جائے تو وہ آپکے مال و اسباب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ



رزق کی فراخی کے لیےطلسم


آج  کا  دور مہنگائی  کا  دور  ہے۔ ہر کوئی  مہنگائی  کے  ہاتھوں تنگ  ہے۔ ہر کوئی  رزق  کی تنگی کا رونا روتا  نظر آتا  ہے۔رزق کی تنگی اور غربت   بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اور اس کی تکلیف کا ادراک وہی شخص کر سکتا ہے جو اس سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ اسی غربت کی وجہ سے لوگ اپنے قریبی رشتوں تک کو بھول جاتے ہیں اور اپنے  غریب رشتہ داروں سے ملنا  جلنا  تک  ترک کردیتے  ہیں کہ کہیں غریب رشتہ دار کچھ مانگ نہ لے۔میرے اور آپ کے پیارے آقا ﷺ نے خود غربت سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ  مانگی ہے اور اپنے صحابہ کو مختلف دعائیں تلقین فرمائی تھیں۔
اگرکوئی شخص رزق کی تنگی کا شکار ہو جائے تو ایسے لوگوں کے لیے ایک طلسم پیش خدمت ہے۔ جو شخص اس طلسم کو نیک ساعت میں باوضو لکھ کر اپنے پاس رکھے۔ جو شخص اس طلسم کو اپنے پاس رکھے گا بحکم خدا اس کے رزق میں بے حد فراخی ہو گی۔ مگر نجاست کی حالت میں اس طلسم کو علیحدہ کر لینا چاہیے۔ یہ طلسم انتہائی مؤثر  اور تجربہ شدہ ہے۔ یقین کامل کے ساتھ اس کو استعمال کریں اور اس بندہ عاجز کو دعائیں دیں۔



شوگر کے خاتمے کے لیے انتہائی مجرب المجرب اور آزمودہ عمل
شوگر ایک انتہائی خطرناک اور مہلک مرض ہے۔ اس کا مریض اگر احتیاط سےکام نہ لےتو ہر آنے والا دن اسے موت کے قریب سے قریب تر کرتا جاتا ہے اور آخر ایک دن شوگر کا مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اس لیے شوگر کے مریض کو علاج کے ساتھ ساتھ انتہائی پرہیز ضرور کرنی چاہیے۔
 میرے پاس شوگر کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمے کے لیے ایک انتہائی مجرب المجرب اور آزمودہ عمل ہے جو میں شوگر کے مریضوں کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔  یہ عمل میرا ذاتی  آزمودہ ہے۔ میں نے جس کو بھی یہ عمل کر کے دیا   میرے اللہ نے  اسے  ضرور شفاء عطا فرمائی ہے۔ آپ بھی اس عمل کو  پورے یقین کے ساتھ کریں ۔ میرا  اللہ آپ کو بھی ضرور شفاء  دے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ
عمل
سورۃ  القدر معہ تسمیہ تین بار ،   سورۃ الکوثر  معہ تسمیہ تین بار
طریقہ
اس عمل دی گئی تعداد کے مطابق پڑھ کر پانی کی بوتل پر دم کر لیں۔ اور جب بھی پانی پینا ہو  یہی پانی پینا ہے۔ اگرپانی کم پڑ جائے تو اس دم شدہ پانی میں اور پانی ملا لیں۔  چالیس دن یہ پانی پیئں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی شوگرکنٹرول ہو جائے گی۔  اس  علاج کے دوران اور بعد میں چینی اور میٹھی چیزوں سے پرہیز ضرور کرنی ہے۔


صلوۃ کن فیکون

آج کے دور میں ہر شخص کسی نہ کسی مسئلے کا شکار ہے جسے وہ  حل کرنے کے لیے مارا مارا پھرتاہے۔ کوئی نہ کوئی خواہش ہے جسے پورا کرنے کی سرتوڑ کوشش کی  جاتی ہے۔ کوئی اولاد کےلیے پریشان ہے تو کوئی نرینہ اولاد کا خواہش مند ہے۔ کوئی بے روزگار ہے تو کوئی رزق کی تنگی کا شکار ہے۔  ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اللہ تعالی کی طرف  رجوع کرنا اور اپنے گناہوں توبہ کرنا ہے۔
ہر مسئلہ کے حل اور ہر جائز خواہش کی تکمیل کے لیے ایک بہت آسان اور مجرب عمل پیش خدمت ہے۔ آپ اس
عمل کو یقین کامل اور انتہائی توجہ کے ساتھ کریں انشاء اللہ تعالیٰ میرا اللہ آپ کی ہر جائز خواہش اور مراد کو پورا فرمائے گا۔

عمل کرنے کا طریقہ

 دو رکعت نفل پڑھیں پھر ذرا قبلہ سے دائیں طرف  کو رخ کر کے دو سو(200) بار "یارب" پڑھیں ۔ پھر سجدہ میں جا کر دعا مانگیں۔ تجربہ ہے کہ دوسرے ہی دن اللہ تعالیٰ مراد پوری فرما دیتے ہیں۔


بدخوابی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا خاص عمل

اگر کسی شخص ، عورت یا بچے کو ڈراؤنے خواب آتے ہوں یا وہ سوتے میں ڈر جاتا ہو یا  پریشان خواب دیکھتا ہوتو ایسے شخص ، عورت یا بچے کے لیے میرے پاس ایک بہت ہی زبردست عمل ہے جس سے آپ بد خوابی سے مکمل طور پر چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل آیت مبارکہ باوضو لکھ کر ایسے مریض کے گلےمیں ڈال دیں۔ اگر مریض پڑھ سکتا ہے تو سوتے وقت سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ بدخوابی سے نجات مل جائےگی۔
آیت مبارکہ یہ ہے۔

لَھُمُ الْبُشْریٰ فِی الْحَیَوۃَ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللہِ وَھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ط
           

برائے درد داڑھ
داڑھ کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ یہ سوتے کو جگا دیتا ہے اور ہنستے ہوئے کو رلا دیتا ہے۔ اس تکلیف سے انسان بلک اٹھتا ہے اور درد کے مارے بے چین ہو جاتا ہے۔ وہ کچھ کھا سکتا ہے نا پی سکتا ہے۔ اس تکلیف کا ادراک صرف اسی شخص کو ہو سکتا ہے جس نے اس تکلیف کو جھیل ہو۔ کئی بیچارے لوگوں کو اپنی داڑھ کو نکلوانا پڑتا ہے۔
اس انتہائی تکلیف دہ سے بچاؤ اور علاج کے لیے میرے پاس اعمال ہیں جن کو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں جو کہ میرے تجربے میں آچکے ہیں۔ آپ بھی یقین کامل کے ساتھ ان پر عمل کریں اور خود اس تکلیف دہ درد سے محفوظ کریں اور اس بندہ عاجز کو دعائیں دیں۔
پہلا عمل
جب بھی آپ کو چھینک آئے تو آپ نے  "الحمد للہ علی کل حالٍ ماکان" پڑھنا ہے۔ اسکے پڑھنے آپ کے دانت داڑھ میں کبھی درد نہیں ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔
دوسرا عمل
عشاء کی نماز میں وتروں میں پہلی رکعت میں سورۃ نصر ، دوسری رکعت میں سورۃ لھب اور تیسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا روٹین بنا لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی داڑھ میں کبھی درد نہیں ہوگا۔
تیسرا عمل
موسیٰ کامیاب شود فرعون غرق شود
طریقہ
اس کے تین تعویزلکھے پھر ایک تعویز درد والے دانت یا داڑھ کے نیچے چند منٹ رکھے پھر نگل لے اسی طرح دوسرا پھر تیسرا۔ انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا۔

امتحانات میں کامیابی کے لیے ایک بہت آسان اور 

بہترین عمل

عمل
یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ


طریقہ

بعد نماز عشاء 313 بار رزلٹ آنے تک روزانہ پڑھیں۔ انشاءاللہ بہترین نمبروں میں پاس ہوں گے۔


دولتمند اور امیر ہونے کا وظیفہ

اگر آپ تنگ دستی اور رزق میں کمی کا شکار ہیں تو ہم آپ کو یہاں نہایت مجرب عمل بتانے جا رہے ہیں جس کے کرنے سے نہ صرف آپ مالا مال ہو جائیں گے بلکہ رزق میں برکت کےدروازے بھی آپ پر کھول دئیے جائیں گے۔ وظیفے پر عمل کرنے سے پہلے ان چند باتوں کا خاص خیال رکھیں، پانچ وقت نماز کی ہر حال میں پابندی کریں،
تمام انسانوں اور کلمہ گو سے محبت رکھیں اور فرقہ وارانہ یا متعصبانہ خیالات کو ذہن سے نکال دیں تاکہ جب آپ رب کی مخلوق سے اخلاص اور محبت رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ سے محبت رکھیں گے، آپس کی رنجشوں کو ختم کریں، جھوٹ بولنے سے گریز کریں، صدقہ و خیرات بھی کرتے رہیں۔جو شخص کاروبار میں مندی اور ملازمت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو یا ملازمت میں ترقی کا خواہش مند ہو ، اگر کسی مشکل میں پھنسا ہو تو یہ وظیفہ خاص اس کیلئے ہے۔
ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ آٹے کی سو گولیاں جو انگور کے دانہ کے برابر ہوں بنا لے، اور انہیں دھوپ میں 
سکھا لے یا بغیر سکھائے ہر جمعرات کے دن عشا کی نماز پڑھنے کے بعد ان آٹے کی ہر ایک گولی پر ایک 

مرتبہ آیت کریمہ لا الہ الا انت سبحٰنک ان کنت من الظلمین پڑھے، اس طرح سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھنے 

کی تعداد ہو جائے گی، اس عمل کے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے۔ اس کے بعد ان گولیوں کو دریا میں یا صاف بہتے پانی میں بہاد یں۔ اس عمل کی بدولت بہت سے افراد نے اپنی مراد پائی ہے اور اللہ نے انہیں اپنے خزانوں سے غنی بنا دیا۔